ضلع کیچ میں قومی پولیو مہم کی تیاری اور حکمت عملی کا جائزہ
تربت: ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں ضلع کیچ میں قومی پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں WHO، UNICEF، PPHI اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مہم 15 سے 18 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی اور پانچ سال تک عمر کے 67,491 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ حکام نے والدین اور اداروں سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔
Comments are closed.