سبی پولیس کا اینٹی کرپشن سیمینار—کرپشن کے خاتمے کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

سبی (عباس چشتی) سبی پولیس کی جانب سے انسدادِ بدعنوانی ہفتہ کے سلسلے میں پبلک لائبریری سبی میں ایک پُروقار اینٹی کرپشن سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ تھے۔

تقریب میں ڈی ایس پی لیگل نعمت خان، ریٹائرڈ ایس پی و ایڈمنسٹریٹر پولیس ویلفئیر سبی شاہد کمال سیلاچی، میر شہباز باروزئی، آفتاب خلجی، خدا بخش دہپال، اکاونٹنٹ محمد اکرم خجک، ریڈر محمد انور خجک، پی آر او محمد طاہر عباس سمیت افسران، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ملائکہ نے سرانجام دیے۔

مقررین، جن میں ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ، آفتاب خلجی، خدا بخش دہپال، نہال خان سمیت دیگر شامل تھے، نے اپنے خطابات میں کہا کہ کرپشن ملکی اداروں کو کمزور، معاشرے میں ناانصافی اور معاشی عدم توازن کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

ایس ایس پی سبی نے کہا کہ سبی پولیس انسدادِ بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور پولیس فورس میں میرٹ، شفافیت اور خود احتسابی یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

سیمینار کے دوران طلباء و طالبات نے اینٹی کرپشن سے متعلق تقاریر بھی پیش کیں جنہیں حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں ایمانداری، شفافیت اور ذمہ داری کو اولین ترجیح دیں گے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

آخر میں شرکاء نے سبی پولیس کے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی آگاہی پروگرام معاشرتی اصلاح اور مثبت تبدیلی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

Comments are closed.