حکومت نے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیا عمر ایوب
ہری پور: وفاقی وزیر توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بات سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔توانائی کے وزیر نے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے جس سے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال ہوا ہے۔