روس کا دوہزار کلومیٹر تک مارکرنے والے جدید میزائل کا تجربہ

0 35

ماسکو:  روس نے اپنی سمندری حدود آرکیٹک کومی میں واقع پیمبوئی تربیتی مرکز سے کنجال ڈیگر جدید میزائل کا تجربہ کیا ہے جو زمینی حدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق یہ میزائل شمالی علاقے مرمانسک کے فضائی اڈے سے اڑان بھرنے والے مگ تھرٹی ون ۔کے طیارے کے ذریعے داغا گیا۔کنجال میزائل دوہزار کلومیٹر تک ایٹمی اور روائتی ہتھیاروں کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اسے پہلے ہی روس کے جنوبی فوجی علاقے میں نصب کردیا گیا ہے۔اھرد ڈنمارک کی دفاعی انٹیلی جنس سروس نے اپنی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ روس، امریکہ اور چین کے درمیان طاقت کا بھرپور مظاہرہ علاقے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.