Browsing Category
Uncategorized
دبئی ائیر پورٹ سے پروازیں آج دوپہر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی، ایمریٹس ائیر لائن
ایمریٹس ائیر لائن نے کہا ہے کہ دبئی ائیر پورٹ سے پروازیں آج دوپہر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔
ائیر لائن کے مطابق جن مسافروں کے پاس تصدیق شدہ ریزرویشن موجود ہیں وہ ائیر پورٹ جا سکتے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق فلائٹ…
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چار روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 171ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی…
معاشی لائحہ عمل میں سادگی، بچت اور عوامی ریلیف ترجیح ہے: وزیراعظم
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال کے جائزے کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اس کے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ 48 گھنٹوں کے اندر سادگی…
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی…
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا…
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانی پڑیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہمیں تیل کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، تاہم کوشش کر رہے ہیں اس کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے، عوام کو زیادہ سے زیادہ…
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز نے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود، وزیراعظم کا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ کے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔…
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
راشن کارڈ کے بغیر 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا، رقم وصول کرنے کے لیے اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کو مدنظر…
آپریشن غضب للحق: 527 خوارج ہلاک، 237 پوسٹیں تباہ کر دیں: عطا تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اب تک افغان…
پاکستان کا ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کے ساتھ اظہار یکجہتی
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگوکی اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے…
