Browsing Category
تازہ ترین
نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں مختلف زبانیں بولنے والے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے سے رہ رہے ہیں، اگر قتل و غارت گری ہونی ہوتی تو شہر میں موجود مسائل اور محرومیوں پر اب…
پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ موخر کردیا
ی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کے فریم ورک سے متعلق سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، پی ایم ڈی سی نے 8 جولائی کو پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام سے متعلق فیصلہ کیا تھا۔
امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا گرین لینڈ کے دفاع اور سکیورٹی کیلئے ضروری اقدامات کر سکے گا جبکہ امریکی مخالف ممالک کو گرین لینڈ میں فوجی اڈے قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کرنے سے روکا جائے گا، امریکا…
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
فاکس نیوز کے مطابق کیوبا میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہوا، جس کی وجہ امریکی سفارتخانے نے ملک کے بجلی کے نظام کا مکمل انہدام قرار دیا ہے، کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بلیک آؤٹ کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ بجلی کی بحالی کے حوالے سے کوئی…
ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں پینٹاگون کے اعدادو شمار سے زیادہ ہونے کا انکشاف
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران جنگ میں اب تک کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 18 ہے۔
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال سے را کا خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ہدایت اللہ، محمد مجاہد، تسلیم حسنین اور طارق اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سول سروس اصلاحات کے لیے بھارت سمیت 25 ممالک کے سول سروس نظاموں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی سفارشات تیار کی ہیں، سفارشات میں وفاقی سول ملازمین کی بھرتی، تربیت، کارکردگی جانچنے، ترقی، تعیناتی…
27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مجوزہ اسلام آباد مارچ کے دوران ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا پورا اختیار رکھتی ہے۔
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نےآپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جہاں ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس اہم بحری گزرگاہ کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرے پر دوسری مرتبہ بحث کی۔
