معاشی پیکیج،پیٹرولیم مصنوعات اگلے 3 ماہ میں مزید سستی ہوں گی، مشیر خزانہ کاا علان
اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وزیراعظم کے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے حوالے سے کہا ہے کہ سوا کھرب روپے کے پیکیج میں کم آمدنی اور کاروباری افراد کو سہولت دی جائیگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہوں گی،
