عوام کی خدمت پر مبنی مستعد اور متحرک نظام کی تشکیل وزیر اعظم کا اصل مقصد ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پر مبنی مستعد اور متحرک نظام کی تشکیل وزیر اعظم کا اصل مقصد ہے،

پاکستان میں کورونا سے 8 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 1100 سے بھی تجاوز کرگئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا سے 8 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 1100 سے بھی تجاوز کرگئی۔جمعرات کوپاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 1102 تک جا پہنچی ہے

یہ وقت ایک دوسرے سے گلے شکوے کرنے کا نہیں ، کورونا سے مقابلے کا ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے سے گلے شکوے کرنے کا نہیں ، کورونا سے مقابلے کا ہے،پارلیمانی پارٹیوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے اقدامات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے،

عرب اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کی حمایت کر دی

صنعاء (این این آئی )یمن میں آئینی حکومت کے خلاف جاری حوثی بغاوت کچلنے اور آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے میں مدد فراہم کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران پرقابو پانے کے لیے یمن میں جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔

فلسطین میں پہلے کرونا مریض کی وفات، متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہوگئی

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بتایا ہے کہ فلسطین میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک خاتون چل بسی۔ فلسطینی اراضی میں کرونا سے یہ پہلی ہلاکت ہے جب کہ 64 افراد اس وبا کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں۔

ایران میں قید ایف بی آئی کے ایجنٹ کی پراسرار موت کا انکشاف

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ باب لیونسن کے اہلخانہ جو 2007 میں پراسرار حالات میں ایران میں غائب ہوگئے تھے نے اعلان کیا ہے کہ باب لیونسن کا ایران میں ایک جیل میں انتقال ہوگیا ہے۔

قم میں کرونا وائرس چینی طلبا کے ذریعے پھیلا،ایرانی وزارت صحت

تہران (این این آئی)ایرانی وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار علی رضا رئیسی نے کہا ہے کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ قم شہر میں کرونا وائرس وہاں پر زیرتعلیم بعض چینی طلبا اور چینی ملازمین کے ذریعے پھیلا ہے۔