ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں‘ مریم اورنگزیب

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں

کورونا ٹیسٹ میٹریل ، حفاظتی کٹس ، وینٹی لیٹرزکے فوری حصول کیلئے چین سے مدد لی جائے ‘سعد رفیق

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت ہی موجود نہیں ،حکومت تمام پرائیویٹ لیبزکے لئے کرونا ٹیسٹ کے کم از کم نرخ مقرر کرے ،سرکاری ہسپتالوں او رہیلتھ…

علاج کیلئے بھارت جانیوالے پاکستانی شہریوں کی واہگہ کے راستے وطن واپسی

لاہور( این این آئی) علاج کیلئے بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کی واپسی کیلئے واہگہ بارڈر کو خصوصی طو رپر کھولا گیا ،اس سے قبل بھی علاج کی غرض سے بھارت جانے والی ایک فیملی کی واپسی کے لئے واہگہ بارڈر کو کھولاگیا تھا۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی فی لیٹر قیمت 80 روپے پر آگئی

کراچی (این این آئی)کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 110 سے 80 روپے پر آگئی۔کراچی میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ، شہر میں ہوٹل اور چائے خانے بند ہونے سے دودھ کی طلب و رسد میں بھی فرق…

راشن کی فراہمی کے منصوبے کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائے گی، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز

اسلام آباد (این این آئی)ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہاہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت مزدوروں اور یومیہ دیہاڑی پر کام کرنے والوں کو راشن کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے،

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد /پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1504 تک پہنچ گئی ہے ،جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے اور 31افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ۔ تفصیلات…

پاک فضائیہ کا 78 IL طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سے مختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اسی سلسلے میں ، چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78…