مشکل حالات میں ہر آزمائش کا ڈٹ کر سامنا کیا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں اپنے والد کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ہر آزمائش کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ انہیں نا کردہ گناہوں کی سزا بھگتنا پڑی لیکن وہ…

امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ

پاکستان نے سی بی ایس نیوز کی اُس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے گمراہ کن اور سنسنی خیز دعوے کیے گئے تھے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس نوعیت کی قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیہ…

ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ایران کے خلاف جنگ پھر سے شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق حالیہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے بعد واشنگٹن میں یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ…

امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف

ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ 14 نکاتی تجویز میں ایرانی عوام کے حقوق واضح طور پر بیان کیے گئے ہیں، انہیں تسلیم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 14 نکاتی تجویز میں بیان…

برطانیہ: بلدیاتی شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ

برطانیہ میں حکمران جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست پر کئی برطانوی وزیر مستعفی ہو گئے، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ بڑھ گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے، برطانوی کابینہ کے اہم اراکین…

نوشہرہ: باڑ لگانے کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں راستے پر باڑ لگانے کے تنازع نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں فریقین کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک فریق کے چار بھائی زاہق، واحد، صالح اور محمد…

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل مارکیٹ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 515 روپے…

دعا لیپا نے سام سنگ پر 15 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کردیا

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ پر 15 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ دعا لیپا نے سام سنگ کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ اجازت کے بغیر تصویر مہم میں استعمال کی…

بجلی صارفین سے 3 سالوں میں 19 کھرب ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف

بجلی صارفین گزشتہ 3 سال کے دوران 19 کھرب روپے سے زائد ٹیکس وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت توانائی کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈسکوز نے بجلی صارفین سے 2022-23 میں 5 کھرب 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سال…