اہم خبریںبین الاقوامی

فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد اسرائیل کے جنگی جرائم کا ثبوت ہے،ضمیر فائونڈیشن

رام اللہ(این این آئی)فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنیوالی تنظیم ضمیر فائونڈیشن نے کہاہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں زیرحراست فلسطینیوں پرڈھائے جانے والے مظالم اور تشدد صہیونی ریاست کو جنگی جرائم کی مرتکب ریاست قرار دینے کے لیے کافی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک رپورٹ میں فائونڈیشن نے کہاکہ گذشتہ برس اگست میںبوبین کے مقام پر کی گئی مزاحمتی کارروائی کے دوران ایک صہیونی خاتون ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج نے اس کارروائی کے ذمہ دار متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور ان پر بدترین جسمانی تشدد کیا گیا۔ضمیر فائونڈیشن کا کہنا تھا کہ قیدیوں پر وحشیانہ تشدد اسرائیل کے اعلیٰ عدالتی حکام کے علم میں ہے،خفیہ ادارے شاباک کی قیادت کو اس کا پتا ہے۔ سیاسی لیڈر اور حکومت کو سب علم ہے اور اس کے باوجود انہیں بدترین تشدد کا سامنا ہے۔ ریاستی سرپرستی میں قیدیوں پر تشدد کیا گیا۔ اس طرح کا بدترین تشدد انسانیت کے خلاف جرائم، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور وحشیانہ جنگی جرم ہے۔ اس طرح کے جرائم کے ارتکاب پر صہیونی دشمن کے سینیر سیاسی اور فوجی حکام کے خلاف مقدمات چلا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button