سیاست کا مرکز و محور عوام ہی ہے عوام کو ہم طاقت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں،نواب ثناء اللہ زہری

0 40

خضدار(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ سیاست کا مرکز و محور عوام ہی ہے عوام کو ہم طاقت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں اپنے دورِ وزارت میں مساوات کی پیروی کرتے ہوئے پورے صوبے کے عوام کی خوشحالی اور اضلاع کی ترقی کے لئے فنڈز فراہم کیئے اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کی ،خضدار ضلع میں یونیورسٹی اور لائبریری کا قیام اور پورے سٹی کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر سماجی تمام شعبوں میں اسکیمات اور ان کے لئے فنڈز منظور کروائے ۔جب بھی عوام کی نمائندگی کا موقع ملا بلاتفریق عوام کی خدمت کی ان کے فلاح وبہبود کے لئے پروگرام دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے خلق جھالاوان خضدار میں قبائلی رہنماء میر محمد عالم قلندرانی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں میر عبدالرحمان زہری عید محمد ایڈوکیٹ ، نصراللہ شاہوانی، عبدالحی زہری، عیبداللہ قمبرانی ، محمد اکرم شاہوانی ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ عوام ہمارے دورِ حکومت کو مدتوں یاد رکھیں گے اس دور میں تمام اضلاع کے عوام کی برابری کی بنیاد پر خدمت کی اور لوگوں کے حق کا خیال رکھا گیا ۔ایجوکیشن ، ہیلتھ ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیرسمیت دیگرمنصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی میں تین دھائیوں سے تسلسل کے ساتھ عوام کی خدمت کو اپنا شعاراور مقصد بنا کر اس پر عمل پیرا ہورہاہوں ۔ ہماری کار کردگی کا بلوچستان کے عوام خود معترف ہیں ۔موجودہ صوبائی حکومت جمود کا شکار ہے ، عوام کی صحیح معنوں میں خدمت نہیں کرپارہی ہے اور نہ ہی ان کے پاس وژن ہے کہ وہ کس طرح عوام الناس کی خدمت کریں ۔ آئے روز مسائل بڑھ رہے ہیں عوام کی پسماندگی بڑھ رہی ہے غربت میں اضافہ ہوا ہے اس طرح صورتحال رہی تو مسائل اور زیادہ گھمبیر ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.