لیاقت باغ جانے کی ایک وجہ بی بی کی شہادت اور دوسری وجہ ملک کا جاری بحران ہے،قمر زمان کائرہ

0 39

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لیاقت باغ جانے کی ایک وجہ بی بی کی شہادت اور دوسری وجہ ملک کا جاری بحران ہے،جب تک پی پی کا ایک بھی ورکر زندہ ہے ،کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں ہونے دیں گے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ شہید مرتے نہیں زندہ ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ بی بی کی روح دیکھ رہی ہوگی کہ کون کون جلسے میں آیا ہے؟۔انہوںنے کہاکہ لیاقت باغ جانے کی ایک وجہ بی بی کی شہادت اور دوسری وجہ ملک کا جاری بحران ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب جب یہ ملک بحران میں آیا تو پیپلز پارٹی نے اسے باہر نکالا،1970 میں ٹوٹا ہوا ملک، معیشت تباہ،90 ہزار قیدی بھارت کے پاس تھے۔فوجی ڈکٹیٹر نے بھٹو سے کہا آئو ملک سنبھالو،بھٹو آئے،ملک سنبھالا اور طالع آزمائوں نے انہیں پھانسی پر لٹکایا۔ انہوںنے کہاکہ اک فوج میرا ادارہ ہے، مجھے اس پر فخر ہے،میں چاہتا ہوں میری فوج دنیا کی بہترین فوج اور ایجنسی دنیا کی اول نمبر ایجنسی ہو۔ انہوںنے کہاکہ ضیاء الحق پر تنقید کرتا ہوں ، آپ سیاست میں آئیں گے تو تنقید بھی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ بی بی نے ملک سنبھالا،اس کے ساتھ کیا کیا؟کبھی اس کی کردار کشی ہوئی،کبھی سیکیورٹی رسک کہا گیا،کبھی جتوئی کو لایا گیا ،کبھی نواز شریف کو،بی بی شہید ہوئیں تو ملک میں بحران در بحران موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے ایک سال میں ملک سنبھالا،تنخواہیں ڈبل کیں اور ملک گندم درآمد کرنے کے قابل ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ جب پی پی آئی ملک دہشت گردی کا شکار تھا،ہم نے تین ماہ میں فوج ساتھ کھڑے ہوکر سوات مالا کنڈ اور وزیرستان سے صفایا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ آج بھارت کشمیر کو اپنا حصہ ڈکلیئر کرچکا یہ حکومت کچھ نہ کرسکی،جب تک پی پی کا ایک بھی ورکر زندہ ہے کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی سب کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی ملک سنبھال سکتی ہے،قدم بڑھاو بلاول سارا ملک تمہارے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مسئلہ کیا ہے اور اس کا حل بلاول 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں بتائیں گے۔راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ جو بی بی کی قربانی پر یقین رکھتے ہیں وہ لیاقت باغ چلیں،بینظیر بھٹو کو پوٹھوہار میں شہید کیا گیا، بھٹو کو پھانسی دی گئی،ہم پر بہت بڑا قرض ہے،ہم ہوٹھوہاری بہادر لوگ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم فوج میں شامل ہو کر پاکستان کی سرحدوں جی حفاظت کرنے والے لوگ ہیں،ہمیں فخر ہے اپنے کردار پر، سردی ہو یا گرمی ہمیں لیاقت باغ جانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.