ملک کی تعمیر وترقی کے ساتھ پرامن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘عثمان بزدار

0 39

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی کے ساتھ پرامن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کومضبوط اور باوقار بنانے کیلئے خواتین کی عملی میدان میں شرکت نہایت ضروری ہے،تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے،دین اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ ورکنگ ویمن کے حقوق کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستانی خواتین با صلاحیت اورمحنتی ہیں جنہوں نے تعلیم،صحت،کھیل اوردیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور پاکستان کے انتظامی اور دفاعی اداروں میں بھی خواتین کا بھرپورکردار قابل ستائش ہے۔ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کو ہرمیدان میںاپنا موثرکرداراداکرناہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہحکومت پنجاب نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے اور پنجاب حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ورکنگ ہاسٹلز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ورکنگ ویمن ڈے منانے کا مقصد قومی ترقی میں کردار ادا کرنیوالی خواتین کی خدمات کا اعتراف ہے اور ہمیں حقوق نسواں کیلئے اپنی مذہبی ، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ عملی میدان میں اپنا کردار ادا کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.