شہبازشریف کی ایل او سی پر بلاجواز بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت

0 30

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایل او سی پر بلاجواز بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایل اوسی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں شہادت پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ایل اوسی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی ۔انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر فائرنگ کا مقصد بھارت کے اندر عوامی احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نفرت، تعصب اور انسانیت دشمنی پر مبنی بھارتی جنونی رویوں سے دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے ۔انہوںنے کہاکہ نریندر مودی حکومت انسانیت دشمنی کا سیاہ باب معصوموں کے خون سے لکھ رہی ہے، دنیا نوٹس لے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے انصاف پسند اور مہذب لوگ اس ظلم وبربریت کے خلاف نہ اٹھے تو دنیا جل کر خاک ہوجائے گی ۔انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادتوں پراقوام متحدہ، سلامتی کونسل، فوجی مبصر گروپ کارروائی کرے۔انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت جنوبی ایشیاء اور دنیا کے امن کے لئے کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کا بیان عکاس ہے کہ بھارت خطرناک عزائم کے ساتھ خطے میں آگ دھکانا چاہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.