دورہ پاکستان پر آئے سری لنکن کرکٹرز کو روشنیوں کے شہر کراچی کے مزے لگ گئے، نجی ہوٹل میں ڈنر کیا
کراچی (این این آئی)دورہ پاکستان پر آئے سری لنکن کرکٹرز کو روشنیوں کے شہر کراچی کے مزے لگ گئے اور وہ ایک بار پھر ڈنر کیلئے باہر نکل گئے۔گزشتہ روز سری لنکن کرکٹرز شہر قائد کی مشہور فوڈ اسٹریٹ بوٹ بیسن کلفٹن میں واقع نجی ریستوران پہنچے۔مہمان کرکٹرز نے کلفٹن کے ریستوران میں چکن کھایا اور وہاں موجود اسٹاف کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔سری لنکن کرکٹرز اس سے قبل بھی کراچی میں دو دریا کے مقامی ریستوران میں دیسی کھانا انجوائے کرچکے ہیں۔پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹرز سیکیورٹی انتظامات سے بھی خوش ہیں۔