پی ایس ایل کے پروجیکٹ ہیڈ کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میںمتوقع

0 31

لاہور(این این آئی)پی ایس ایل کے پروجیکٹ ہیڈ کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میںمتوقع ہے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے مطابق فرنچائز مالکان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں تاہم کسی بات پر وہ تو کسی پر ہم متفق نہیں ہوتے، معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ چوتھے ایڈیشن کے ریونیو کی تقسیم کیلئے 1،2 بڑی ادائیگیوں کا انتظار تھا،اب اکاؤنٹس کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب ہیں۔ بعض معاملات میں دونوں طرف سے سست روی ہوئی، بہتری لانے کی ضرورت ہے، فرنچائز مالکان نے لیگ پر بھاری سرمایہ کاری کی اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔پی ایس ایل کے ڈرافٹ ہوچکے، 50غیر ملکی کرکٹرز شرکت کیلئے آئیں گے،4وینیوز کو میزبانی کیلئے تیار کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.