کامن ویلتھ گیمز کے چمپئن اطہر کامران بٹ نے ایشین کلاسک پاور لیفٹنگ چمپئن شپ میں چار سونے کے تمغے حاصل کرلئے

0 29

اسلام آباد (این این آئی)کامن ویلتھ گیمز کے چمپئن اطہر کامران بٹ نے ایشین کلاسک پاور لیفٹنگ چمپئن شپ میں چار سونے کے تمغے حاصل کرلئے۔ یہ چمپئن شپ قازقستان میں کھیلی گئی ہے، اطہر کامران بٹ نے سکوت 220 کلوگرام، بینچ پریس 160کلوگرام، ڈیڈ لیفٹ 225کلوگرام اردو ٹوٹل 605کلوگرام میں سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں، اطہر کامران بٹ کامن ویلتھ گیمز میں 105کلو گرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں اس کے علاوہ اطہر کامران بٹ نے کئی ملکی اور غیر ملکی ایونٹس میں بھی میڈلز حاصل کررکھے ہیں۔ اور وہ قازقستان میں ایک ہفتے کے ایلیٹ سپورٹس کوچنگ کورس میں شرکت کے بعد واپس وطن کراچی پہنچ گئے ہیں پاکستان کی طرف سے ایشین کلاسک پاور لیفٹنگ چمپئن شپ دو کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں غالی کاظم (74کلوگرام) اور اطہر کامران بٹ شامل تھے۔ پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے اطہر کامران بٹ کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اطہر کامران بٹ آئندہ بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرے گا، انہوں نے کہا کہ ملک میں ویٹ لفٹنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے اور حکومت کو دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل پر بھی توجہ دینی چاہئے اور میں یقین سے کہتا ہوں کہ ویٹ لفٹنگ، کراٹے، جوڈو، تائیکوانڈو کی طرح پاور لیفٹنگ کے کھیل میں بھی انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 25 دسمبر سے لاہور میں شروع ہو رہی ہے جن میں ملک بھر سے مرد اور خواتین ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑی حصہ لیں گے یہ چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.