صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاوحدت کالونی میں پہلے جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کاافتتاح

0 30

لاہور(این این آئی ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے وحدت کالونی میں پہلے جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کاافتتاح کیا۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمد عثمان، ڈی جی فوڈاتھارٹی پنجاب عرفان میمن، ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن مس کرن خورشید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرافتخار، سی ای او لاہور ڈاکٹرشعیب گرمانی ودیگرافسران موجودتھے۔صوبائی وزیرصحت نے جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کے تمام کمروں کادورہ کرکے آئے ہوئے مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انصاف صحت رسائی پروگرام کے تحت پہلے جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کاباقاعدہ آغازکردیاگیاہے۔ مریض اس سیٹلائٹ فلٹرکلینک کے ذریعے بیک وقت زچہ بچہ، پیڈز، ادویات، آنکھوں کامعائنہ، لیبارٹریزاورسرجری کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔سیٹلائٹ فلٹرکلینکس کے ذریعے مریضوں کوچوبیس گھنٹے سہولت دی جائے گی اورسیٹلائٹ فلٹرکلینکس کاسلسلہ پورے پنجاب میں پھیلائیں گے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمارے دورحکومت میں تمام فلٹرکلینکس کوفعال کرکے مریضوں کیلئے بہترسے بہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہاں آنے والے مریضوں کوبڑی بیماری کی تشخیص پربڑے ہسپتالوں میں ریفرکیاجائے گا۔ فلٹرکلینکس میں مریضوں کے علاج معالجہ سے بڑے ہسپتالوں میں رش کم ہوجائے گا۔ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک کاافتتاح کیاگیاہے۔وزیرصحت پنجاب نے مزیدکہاکہ ابتدائی طورپراس فلٹرکلینک کے بعدٹاؤن شپ اورسبزہ زارمیں فلٹرکلینکس کا آغازکیاجائے گا۔جناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک وحدت کالونی میں میڈیکل افسران کے علاوہ پانج شعبہ جات کے ماہرین خدمات سرانجام دیںگے اورجناح سیٹلائٹ فلٹرکلینک میں ادویات ودیگرطبی سہولیات کویقینی بنایاجائے گا۔ صوبائی وزیر نے سیٹلائٹ فلٹرزکلنیکس کی کامیابی کیلئے دونوں سیکرٹریزبیرسٹرنبیل احمداعوان، کیپٹن(ر) محمدعثمان اورایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کرن خورشید کوشاباش دی۔انہوں نے کہاکہ فلٹرکلینک سے ریفرہونے والے مریضوں کوہسپتال میں ترجیحی بنیادوں پرطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.