سعودی عرب میں جنوری2020 میں پہلی مرتبہ ڈاکار ریلی منعقد ہو گی

0 31

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں جنوری2020 میں پہلی مرتبہ ڈاکار ریلی منعقد ہو گی۔سعودی میڈیا رپورٹ کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے بتایا کہ ریلی کا اختتام جدہ سے شروع ہو کر 12روز بعد 7,800 کلو میٹر دور قدیہ میں ہو گا ،اس ریس میں دنیا بھر سے 550 ڈرائیورز شرکت کریں گے اور سعودی عرب کے صحرا ئوں ،ہیری ٹیج سائٹ الُالہ اور میگا سٹی پروجیکٹ نیوم کو دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب پہلی بار ڈاکار ریلی کی میزبانی کر رہا ہے جس کا مقصد ملک میں شعبہ سیاحت کو خاطر خواہ فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ریلی کے انعقاد سے دنیا نہ صرف سعودی عرب کا نیا خوشنما چہرہ دیکھ پائے گی بلکہ انہیں ہماری ثقافت و معاشرت سمجھنے میں بھی آسانی میسر آئے گی۔ شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل کے مطابق اس ریس سے سعودی عرب کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے میں مدد ملے گی، غیر قدامت پسند سعودی بادشاہت بین الاقوامی سیاحوں کے لئے کھول دی گئی ہے تاکہ ملک کی غیر تیل آمدنی کو بڑھایا جا سکے۔ا

Leave A Reply

Your email address will not be published.