
لاہور( این این آئی )پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ حکومت کے ہیلی کاپٹر کا غیر قانونی استعمال کرنے والے اپنی کرتوتوں کا جواب دیں،آصف زرداری کی طرح عمران خان کے خلاف بھی نیب انکوائری ہے وہ سرکاری جہاز کیوں استعمال کرتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے رد عمل میں حسن مرتضی نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی ہے،آصف زرداری کے قصیدے پڑھنے والے کس منہ سے اب ان کے خلاف بدکلامی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری سیاسی یتیم ہیں اوریہ عوامی نفرت کا شکار ہونے سے نہیں بچ سکتے۔


