اہم خبریںپاکستان

اقتدار میں آنے کی خواہش نے فضل الرحمان کو کہیں کا نہیں چھوڑا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( این این آئی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان عوام کو ایک ماہ انتظار کی تلقین کی بجائے اقتدار میں آنے کی اپنی خواہش پر قابو پائیں جس نے انہیں کہیں کا نہیں چھوڑا ،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات کے بعد بھی عوام تحریک انصاف کو حکومت میں لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے حقوق کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اے سے زیڈ تک پلان کے ذریعے دل میں بڑی خواہشیں لے کر سڑکوں پر نکلے تھے لیکن ان کی ساری خواہشیں ان کے سینے میں ہی دم توڑ گئیں ۔ مولانا فضل الرحمان عوام کو تلقین کر رہے ہیں کہ ایک ماہ انتظار کریں تبدیلی آئے گی لیکن انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ تبدیلی آ چکی ہے ،عوا م نے کرپشن کے ذریعے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے ، لوٹ مار کرنے والے جیلوں میں ہیں اور احتساب کا سامنا کر رہے ہیں اس سے بڑی او رکیا تبدیلی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کوحکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کا انتظار کرنا ہوگا اور اس کے بعد عوام فیصلہ کریں گے اور انشا للہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیابیوں کی بدولت ملک میں دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button