پی بی 21قلعہ عبداللہ انتخابی عزرداری سے متعلق کیس ، الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس ،ٹربیونل فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

0

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 21قلعہ عبداللہ انتخابی عزرداری سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹربیونل فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ جمعرات کو جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت عبدالقہارکی جانب سیالیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکی گئی تھی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل نے درخواست اوتھ کمشنرسیتصدیق شدہ نہ ہونے پر خارج کی۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے ٹربیونل فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ انتخابی قوانین کی تشریح ضروری ہے، الیکشن کمیشن کوبھی نوٹس جاری کررہے ہیں،کیس کوتفصیل سے موسم سرماکی تعطیلات کے بعدسنیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.