چین کے نیشنل آئل اینڈ گیس پائپ لائن نیٹ ورک کمپنی قائم کر د ی گئی

بیجنگ (این این آئی)چین کے نیشنل آئل اینڈ گیس پائپ لائن نیٹ ورک کمپنی قائم کر د ی گئی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے نیشنل آئل اینڈ نیچرل گیس پائپ لائن نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں ہوئی۔ وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کمپنی کے قیام کو تیل و گیس کی صنعت میں وسیع اصلاحات اور تیل و گیس کی محفوظ اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ کمپنی کو ایک سائنسی آپریشنل مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینا چاہیے ، قومی حکمت عملی پر موثر عمل درآمد اور عوامی ضروریات کو بہتر انداز سے پورا کرنا چاہیے۔چین کے نائب وزیر اعظم ہان جن نے کہا کہ تیل و گیس کے نظام میں اصلاحات اور حکومتی سرکاری اداروں میں گہری اصلاحات کے لئے قومی تیل و گیس پائپ لائن کمپنی کا قیام ایک اہم قدم ہے جس کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے فروغ میں نمایاں اہمیت ہے۔




