
سبی 9 دسمبر :انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر سبی میں شہریوں،طلباء اور سول سوسائٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی عباس ملک نے کی جبکہ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر فضل قریشی راجہ افتخار احمد و دیگر شریک تھے ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کلمہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس ملک اور اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرو نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزائم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات اٹھانے ہیں جس سے کرپشن کی مکمل روک تھام ہو انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا بدعنوانی جیسے ناسور کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں انصاف نہیں ہوتا ان میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ بن سکے۔




