سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس (آج) ہوگا
اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس(آج) پیر 9 دسمبر کو ہوگا، نادرا کی جانب سے بیرون ملک نادرا سنٹرز کے بارے میں بریفینگ دی جائے گی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر اے رحمان ملک کی سبراہی میں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔کمیٹی کو اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اس بارے میں آگاہ کریں گے کہ پچھلے دوسال میں افغان نیشنلز کو پاکستانی نیشنلٹی دی گئی ہے،اسی طرح کمیٹی کو یہ بھی آگاہ کیا جائے گا کہ بیرون ملک کتنے پاسپورٹ دفاتر کام کررہے ہیں اور کتنے بند کردیئے گئے ہیں۔