قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے لئے اوپن ٹرائلز 13 دسمبر سے شروع ہوںگے

0 31

کراچی: پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے قومی نیٹ بال ٹیم کے چناؤ کے لئے دو روزہ اوپن ٹرائلز 13 دسمبر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہونگے۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ٹرائلز میں ملک بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم سائوتھ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ (بھارت)، ایشین نیٹ بال چمپئن شپ (سنگاپور) اور عالمی نیٹ بال کپ (آسٹریلیا) میں شرکت کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.