پاکستان2021میں شیڈول سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کریگا

0 30

لاہور: پاکستان 2021میں شیڈول سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نیپال کے شہر کھٹمنڈوپہنچ گئے ہیں جہاں وہ 10دسمبر کو گیمز کی اختتامی تقریب میں دوسال بعد ہونے والی گیمز کا روایتی پرچم وصول کریں گے۔سید عارف حسن نے بتایا کہ پاکستان 17برس بعد دوبارہ گیمز کی میزبانی کرنے جارہاہے۔اس باران گیمز کو دو سے تین شہروں میں کرانے کی تجویز ہے،اس بار زیادہ ایونٹس ہوں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات چیت کرکے تمام مقامات کو حتمی شکل دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.