احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے ریفرنس میں صدف شرجیل سمیت دیگر مفرور ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا

0 34

کراچی: احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے ریفرنس میں صدف شرجیل سمیت دیگر مفرور ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ شرجیل میمن کی اہلیہ دبئی میں موجود ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی اہلیہ اور دیگر وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردیئے ہیں۔ شرجیل میمن کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان 14 دسمبر کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ احتساب عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل سمیت دیگر مفرور ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اور والدہ زینت انعام میمن بطور ملزمان نامزد ہیں۔ دیگر ملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل، سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو اور کامران گل شامل ہیں۔ شرجیل میمن، بیگم اور دیگر ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، جس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔ ملزمان پر 2 ارب 27 کروڑ اور 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.