نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے،حافظ حسین احمد

0 27

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے ملک میں سیاسی عدم استحکام کا بحران مسلط شدہ اور سلیکٹیڈ حکمران کی وجہ سے ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں نے ملکرکردار ادا کر نا ہوگا یہ بات انہوں نے خلجی ہاوس میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون مالیات حاجی قاسم خان خلجی کی جانب سے دئیے گئے عصرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی صاحبزادہ حافظ عبدالرشید صاحبزادہ حافظ زبیر حسین احمد سوشل میڈیا کے اراکین کلیم اللہ ناصر حافظ احسان اللہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اصولوں کی سیاست کی قائل ہیں انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہیں اور نہ ملک انتقامی سیاست کا متحمل ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں نے قوم کو تبدیلی کی بدبودار نعرے پر گمراہ کر دیا ہے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر مہنگائی کے صورت میں ڈروں حملہ کیا گیا حکمرانوں کے پاس ملکی مسائل کو حل کرنے کی کو ئی پالیسی نہیں ہے اور نہ موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے سوائے یوٹرن لینا اور الزام تراشی کرنا انہوں نے کہا کہ پارٹی نے موجودہ حکمرانوں کے خلاف آزادی مارچ میں کامیابی حاصل کی جلد عوام خوشخبری سنیں گے اور آنے والے سال الیکشن کا ہے کارکن نئے الیکشن کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کریںدریں اثنا جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حافظ حسین احمد جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی صاحبزادہ حافظ عبدالرشید صاحبزادہ حافظ زبیر حسین احمد کے ہمراہ اغبرگ جاکر جمعیت علمائے اسلام کے ممتاز شاعر مولانا آمین اللہ عرف طالب آمین اللہ کی وفات پر انکے بھائی مولانا عزیز اللہ اور صاحبزادہ مولانا حمید اللہ صاحبزادہ مولانا حفیظ اللہ سے تعزیت کی اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حافظ حسین احمد نے مولانا آمین اللہ کو دینی وسیاسی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آمین اللہ رح کی رحلت سے جمعیت علمائے اسلام ایک سچے اور نظریاتی رہنما سے محروم ہو گئے مرحوم کے خدمات جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام کے نشر واشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھے مرحوم کی دینی ملی تدریسی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.