قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا سے واپسی، نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے

0 40

لاہور /پشاور: دورہ آسٹریلیا میں شرمناک کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے رکن فاسٹ بولر نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے چند روز قبل نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوا تھا، طویل مسافت اور پروازیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے فوری بعد ان کی پہلی دستیاب فلائٹ کا انتظام کیا گیا جب کہ دیگر تمام کھلاڑی اور آفیشلز دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ اپنے اپنے شہروں کو پہنچیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.