بھارت،سوشل میڈیا صارفین کیلئے شناختی تصدیق کا آپشن لازمی قرار دینے کی تیاری

0 29

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا کے لیے نئی پرائیویسی بل کی تجویز دی ہے جس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں صارفین کی ‘شناختی تصدیق’ کو آپشن پیش کریں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ بل کی تجویز ممکنہ طور پر ‘جعلی خبروں’ کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے ہے۔اس ضمن میں بھارتی حکومت کے دو ذرائع نے پرائیویسی بل سے متعلق تصدی کی۔تجویز کردہ نئی پرائیویسی پر عملدرآمد کی صورت میں فیس بک، واٹس ایپ اور انٹاگرام یونٹس سمیت ٹوئٹر اور چینی ایپ ٹک ٹوک کی انتظامیہ کے لیے تکنیکی اور پالیسی مسائل جنم لیں گے۔اس ضمن میں سوشل میڈیا کمپنیز صارفین کو اپنی شناخت ثابت کرنے اور اس صارف کی شناخت کو عوامی سطح پر ظاہر کرنے کے لیے ایک طریقہ کار پیش کرنا ہوگا۔جس طرح ٹویٹر نے اکائونٹ کی شناختی تصدیق کے لیے نیلے رنگ کے نشان متعارف کرائے ہیں جس کی وجہ سے مشہور شخصیات اور سیاستدان کے ٹویٹر اکائونٹ پر نیلے رنگ کے نشان نمایاں ہوتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ صارفین کے لیے سوشل میڈیا پر شناختی تصدیق کا آپشن ‘اختیاری’ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.