برطانیہ، نیٹو رہنمائوں کی گفتگو وائرل، ٹرمپ نے ٹروڈو کو بہروپیا قرار دے دیا
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے قریب منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی غیر رسمی گفتگو وائرل ہوگئی جس پر امریکی صدر نے جسٹن ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔امریکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمرے میں محفوظ اپنے ہمسایہ ملک کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ان کے حوالے سے گفتگو پر تنقید کی اور انہیں بہروپیا قرار دیا۔ٹرڈو کو بکنگھم پیلس میں نیٹو رہنماوں کو دیے گئے عشایے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ اور ملکہ برطانیہ کی بیٹی اینی کے درمیان کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں بورس جانسن، فرانسیسی صدر سے دیر کرنے کی وجہ پوچھتے ہیں تو ٹروڈو کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میکرون کو دیر اس لیے ہوئی کیونکہ وہ 40 منٹ سے پریس کانفرنس کررہے تھے۔رپورٹ کے مطابق ٹروڈو نے تصدیق کردی کہ اس گفتگو کا حوالہ ڈونلڈ ٹرمپ کا طے شدہ پروگرام کے بغیر بڑی دیر تک صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دینے اور میڈیا سے طویل گفتگو کی طرف تھا۔ٹروڈو کا کہنا تھا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ان کی ٹیم نیچے دیکھ رہی تھی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرمپ کی جانب سے کیمپ ڈیوڈ میں گروپ آف سیون سے اگلی ملاقات کے فیصلے کا حوالہ تھا۔رپورٹ کے مطابق نیٹو رہنماوں کے عشایے کے دوران ہونے یہ گفتگو پول کے قریب نصب کیمرے میں ریکارڈ ہوئی تھی اور اس کو کینیڈا کے نشریاتی ادارے ‘سی بی سی’ نے نشر کیا اور اس کو فوری طور پر 50 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔