تربت میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد
تربت : مکران میڈیکل کالج تربت کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان کی بیماری کے علامات آثار اور ممکنہ علاج سے متعلق ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مکران میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالرؤف شاہ، وائس پرنسپل ڈاکٹر اسلم آزار، ڈاکٹر آفتاب سومرو، ڈاکٹر عطا اللہ، ڈاکٹر عالم نور، ڈاکٹر ظفر بلوچ، گورنمنٹ ڈگری کالج کالج کے پرنسپل، بی آر سی تربت کے پرنسپل، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد، کالج کے طلباء اور طالبات سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یے مکران میڈیکل کالج تربت کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالرؤف شاہ نے کہا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے جن میں سے ایک بڑا حصہ نوجوان خواتین پر مشتمل ہے۔ ہر سال پاکستان میں بریسٹ کینسر میں مبتلا تقریباً 95 ہزار نئے مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے جن میں سے زیادہ تر جان کی بازی ہار بیٹھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت علاج کے ذریعے بریسٹ کینسر سے ہونے والی اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے