مقبوضہ کشمیر، لاک ڈائون کے مسلسل 122روز، درجنوں کشمیری پابند سلاسل

0 35

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی،سفاک فوج نے سری نگر، بارہ مولا اور پلوامہ میں جعلی آپریشن جاری رکھتے ہوئے درجنوں معصوم نوجوانوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر زندگی تنگ کر کے رکھ دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ مسلسل کرفیو اور سختیاں ایک سوبائیسویں روز بھی برقرار رہیں۔ سفاک فوج نے سری نگر، بارہ مولا، اور پلوامہ میں جعلی آپریشن جاری رکھتے ہوئے درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 122 ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور سخت پابندیاں برقرار ہیں۔ وادی جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول بدستور قائم ہے۔ چپے چپے پر لاکھوں بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ، موبائل اور دیگر مواصلات کی سہولیات معطل ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہیں۔ رات گئے چھاپوں کے دوران درجنوں جوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ظالم فوج کشواڑ سے زخمی کشمیری کو بھی اٹھا لے گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.