سوڈان ،فیکٹری میںآتشزدگی، 30افراد ہلاک،130زخمی

0 34

خرطوم: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سیرامکس فیکٹری میں گیس کا ٹینکر پھٹنے کے بعد بھیانک آگ لگ گئی جس میں 30 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شہری دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شمالی نواحی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس نے ٹینکر کو اڑا دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ لوگ حادثے کی جگہ پر بھاگتے ہوئے مدد کے لئے چیخ رہے ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ نے فیکٹری کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔حکومت نے شہریوں سے زخمیوں کے علاج کے لیے خون کا عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.