ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

0 42

راولپنڈی: ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لیے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری لیگ کے 24 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 50 گیندوں پر 75 اور ٹِم ڈیوڈ 27 گیندوں پر دھواں دار 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 33، رائلی روسو 15 اور ڈیوڈ ملر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.