ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم

0

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کئی افراد کو مواخذے اور مختلف سزاؤں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اٹارنی جنرل سمیت متعدد افراد کے خلاف مواخذے کی دھمکیاں بھی بلاجواز ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے طرزِ عمل کو اعلیٰ سطح کی بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اقدامات پر جوابدہ ہونا چاہیے، ری پبلکن ڈونرز کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ری پبلکنز اور ان کے حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

 

امریکی صدر نے سینیٹر ایلیسا سلاٹکن کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ری پبلکن نظریات رکھنے والے نوجوانوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات کر رہی ہیں، سزا ان افراد کو ملنی چاہیے جو دوسروں کو غیر قانونی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 

ٹرمپ نے مزید الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹک رہنماؤں نے بے گناہ افراد کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہ انصاف کو ڈیموکریٹس کے مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کا حکم دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.