انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کے لیئے 209 رنز کا ہدف
بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے سنچری اسکور کی جبکہ باقی کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عمان جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت دونوں اپنے ابتدائی میچز جیت چکے ہیں۔ گروپ بی میں افغانستان اپنے تین میں سے دو میچز جیت چکا ہے۔
گروپ اے اور بی سے دو، دو ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جائیں گی۔
واضح رہےگزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔
