گورنر سندھ کی جانب سے سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے شاندار تقریب

33

کراچی رپورٹ

کراچی: گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ایک رنگا رنگ اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور حق پرست ایم پی ایز بھی موجود تھے۔

تقریب میں سندھی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی موسیقی، رقص اور دیگر ثقافتی مظاہرے پیش کیے گئے، جنہوں نے شرکاء کو سندھی ورثے اور ثقافت سے قریب تر کیا۔

Comments are closed.