بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع خشک، ژوب و قلعہ عبداللہ میں ہلکی بارش و برف باری کا امکان

28

کوئٹہ، 6 دسمبر 2025ء
علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اضلاع میں نہایت سرد موسم برقرار رہے گا۔ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، چاغی، خاران، واشک، پنجگور، کیچ، قلعہ عبداللہ، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، چاغی اور کان مہترزئی کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی پھوار یا ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔ اتوار کے روز صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک، جزوی اور بعض مقامات پر مکمل طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ ژوب، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، خضدار، چاغی اور کان مہترزئی کے علاقوں میں ہلکی بارش یا برف باری متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی و شمال مغربی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے کسی بھی علاقے میں بارش نہیں ہوئی۔

Comments are closed.