پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5 دسمبر کو ضلع ڈیرہ بگٹی، بلوچستان میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہُ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
راولپنڈی، 06 دسمبر 2025ء

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 5 دسمبر کو ضلع ڈیرہ بگٹی، بلوچستان میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہُ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریب کاریوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید بھارتی سرپرست دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمتِ عملی “عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی اور پاکستان دشمن غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.