پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس   نے صرف تین ماہ کے مختصر عرصے میں جو کارکردگی دکھائی ہے

26

لاہور: 04 دسمبر 2025ء
سیکرٹری ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب محمد مسعود مختار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن “منشیات سے پاک پنجاب – صحت مند اور محفوظ پنجاب” کے تحت قائم کی گئی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس   نے صرف تین ماہ کے مختصر عرصے میں جو کارکردگی دکھائی ہے وہ صوبے میں منشیات کے خلاف ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات، بھرپور سرپرستی اور زیرو ٹالرنس پالیسی کی بدولت   آج ایک فعال، مؤثر اور جدید فورس کے طور پر سامنے آئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔سیکرٹری ایکسائز نے بتایا کہ اگست 2025 سے اب تک پنجاب CNF نے صوبہ بھر میں 269 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جن میں 13.2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 310 ملین روپے بنتی ہے۔ کارروائیوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 156 ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ اشیاء میں بھاری مقدار میں منشیات کے علاوہ 56 اسلحہ، 11 کوآڈ کاپٹرز اور نیٹ ورکس میں استعمال ہونے والا دیگر مواد بھی شامل ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ CNF بڑے منظم گروہوں کی ریڑھ کی ہڈی توڑنے میں کامیاب رہی ہے۔
سیکرٹری ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس نے فیصل آباد میں گرفتار دو بڑے اسمگلرز کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ ہونے کو ایک “مثالی عدالتی اقدام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سزا مستقبل میں منشیات فروشوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پنجاب میں اب کسی قسم کی رعایت ممکن نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولت اور شمولیت کے لیے CNF کی ہیلپ لائن 1012 چوبیس گھنٹے فعال ہے، اور اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
سیکرٹری محمد مسعود مختار نے آخر میں کہا: “پنجاب CNF وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی عملی ترجمان ہے۔ ہم منشیات کے نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ اس ضمن میں ہمارا ہدف واضح ہے— منشیات سے پاک پنجاب!”

Comments are closed.