سندھ میں ڈینگی کی صورتحال: 55 نئے کیسز رپورٹ، کوئی ہلاکت نہیں
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 31 اور نجی اسپتالوں میں 27 نئے مریض داخل ہوئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 55 ہو گئی۔
کراچی میں سرکاری اسپتالوں میں 19 اور حیدرآباد میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی دوران سرکاری اسپتالوں سے 26 اور نجی اسپتالوں سے 12 مریض صحتیاب ہوکر گھر واپس گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
صوبے بھر کی سرکاری و نجی لیبارٹریوں میں 3,039 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 260 کیسز مثبت آئے۔
کراچی میں 190 اور حیدرآباد میں 70 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، گھروں اور آس پاس پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور بخار کی صورت میں فوری طور پر اسپتال یا صحت مرکز سے رجوع کریں۔
Comments are closed.