سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر ریلیف کمشنربلوچستان نے امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی
حب : سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر ریلیف کمشنربلوچستان نے امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ، 2 موبائل میڈیکل یونٹس حب پہنچ گئے ہیں ان موبائل میڈیکل یونٹس کیساتھ ادویات کی کھیپ بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے حوالے کردی گئ ہے گزشتہ روز ریلیف کمشنر بلوچستان وڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلع میں ساکران کینال دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سے رابطہ کرکے ادویات اوردیگر ضروریات سے متعلق فوری اقدامات کی جانب توجہ دلائ تھی آج کوئٹہ سے دوموبائل میڈیکل یونٹس لاکھوں روپے کی ادویات کی کھیپ لیکر حب پہنچ گئے میڈیکل یونٹس اور ادویات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) حب ڈاکٹرنور بخش بزنجو کے حوالے کر دی گئیں۔ یہ موبائل میڈیکل یونٹس ساکران، وندر، گڈانی، پیرکس، لوہی، دریجی سمیت دیگر دیہی و پسماندہ علاقوں میں جا کر فری چیک اپ اور ادویات کی سہولت فراہم کریں گے متاثرین نے وزیراعلی بلوچستان کے اقدامات کو قابل تحسین قراردیاہے جن کا مقصد متاثرہ عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے ساکران ضلع حب کے متاثرہن حکومت بلوچستان ریلیف کمشنر اور صوبائی وزیر میرعلی حسن زہری کی جانب سے سیلاب متاثرین کو فوری طبی امداد اور ریلیف فراہمی کے بروقت اقدامات کو سراہا ہے
Comments are closed.