اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ ترین کی سربراہی میں افغان مہاجرین کی ملک بدری کے سلسلے میں جاری آپریشن کے دوران سرخاب کیمپ میں موجود دکانوں کو مسمار کیا گیا ہے

21

پشین۔ 13 ستمبر: ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ ترین کی سربراہی میں افغان مہاجرین کی ملک بدری کے سلسلے میں جاری آپریشن کے دوران سرخاب کیمپ میں موجود دکانوں کو مسمار کیا گیا ہے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ آپریشن کا مقصد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل میں مزید تیزی لانی ہے،اور افغان پناہ گزینوں کی ان کے خاندان سمیت وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں،جبکہ اس دوران درجنوں افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم غیر ملکی باشندوں کی ملک بدری کا یہ آپریشن روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر پشین کے ہدایات پر یکم ستمبر سے شروع اس بڑے پیمانے پر آپریشن سے افغان پناہ گزین اور دیگر غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی وطن واپسی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ملک بدری کے ان جاری اقدامات سے قلیل عرصے میں سینکڑوں افغان خاندان براستہ چمن بارڈر وطن واپس بھیج دیے گئے ہیں،یہ تمام خاندان مکمل ضروری دستاویزات کی کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کر دیے گئے ہیں،جبکہ مزید واپسیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا،اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ آپریشن صرف پناہ گزین کیمپوں تک محدود نہیں ہو گا بلکہ پشین شہر اور مضافات میں موجود افغانیوں کو بھی ملک بدر کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

Comments are closed.