عدالتِ عالیہ بلوچستان نے عدالتی مجسٹریٹس/سول ججز (بی پی ایس–18) کو ترقی دیتے ہوئے سینئر سول ججز (بی پی ایس 19) کے عہدے پر تعینات کردیا ہے

20

کوئٹہ۔13 ستمبر: عدالتِ عالیہ بلوچستان نے عدالتی مجسٹریٹس/سول ججز (بی پی ایس–18) کو ترقی دیتے ہوئے سینئر سول ججز (بی پی ایس 19) کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں درج ذیل افسران شامل ہیں۔ ثنا منظور کھوسہ، شاہ نواز، جنید نواز خان، راقیبہ خان اخونزادہ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کی خدمات ایک سال کے لیے بطور پروبیشن برقرار رہیں گی، جیسا کہ قواعد میں درج ہے۔یہ ترقی چیف جسٹس بلوچستان کی سربراہی میں پروموشن کمیٹی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے۔

Comments are closed.