الغازی ٹریکٹرز پلاٹینم اسپانسر کے طور پر پاکستان ایگرو شو 2025 میں شریک

20

کراچی، ستمبر 10، 2025: الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ  نے پاکستان ایگرو شو 2025 میں پلاٹینم اسپانسر کے طور پر حصہ لیا اور ملک میں فارم میکانائزیشن کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ نمائش 8 سے 10 ستمبر تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان ایگرو شو جس کا شمار ملک کی سب سے بڑی زرعی نمائشوں میں ہوتا ہے اس میں زرعی ماہرین، صنعت سے جڑے افراداور کسان ایک ساتھ جمع ہو کر کھاد، بیج، زرعی مشینری، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر نئی ایجادات پر بات کرتے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سی ای او، ثاقب الطاف نے کہا:”پاکستان ایگرو شو کے پلاٹینم اسپانسر بننے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایسے پلیٹ فارمز ہمارے کسانوں اور زرعی شعبے کومیسر ہوجہاں نئے خیالات، ٹیکنالوجیز اور مسائل کے حل پر بات ہوسکے۔ اس شو میں ہم صرف اپنے ٹریکٹرز کی نمائش نہیں کر رہے بلکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں۔”

اس سال کا ایگرو شو کسانوں، کاروباری اداروں اور ماہرین کے لیے نئے تعلقات بنانے، معلومات کے تبادلے اور نئی شراکت داریوں کا بہترین موقع ثابت ہوا جس سے نئے مواقع تلاش کرنے اور پائیدار طریقے اپنانے میں مدد ملی۔

الغازی ٹریکٹرز کی اس نمائش میں شمولیت اس بات کی نشانی ہے کہ کمپنی ہمیشہ سے کسانوں کو فارم میکانائزیشن کے ذریعے زیادہ پیداوار اور بہتر کارکردگی حاصل کرنے میں مدد دیتی آئی ہے۔

Comments are closed.