عدالت کے حکم کے باوجود بھی تھانہ لنڈی کوتل کے انویسٹیگیشن آفیسر سلطان رضا ہمارے بھائی کو حبس بے جاء میں رکھا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار رحمان اللہ، بزرگ تسبیح اللہ و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

17

خیبر سے (امان علی شینواری )

عدالت کے حکم کے باوجود بھی تھانہ لنڈی کوتل کے انویسٹیگیشن آفیسر سلطان رضا ہمارے بھائی کو حبس بے جاء میں رکھا ہوا ہے. ڈی پی او خیبر فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار رحمان اللہ، بزرگ تسبیح اللہ و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا .

رحمان اللہ نے بتایا کہ ان کے بھائی نصیب اللہ کو لنڈی کوتل پولیس نے ان کی رضامندی سے ضلع سوات کے ایف آئی آر میں حوالہ کیا جو ایف آئی آر میں مطلوب تھا انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے بھائی پر کل رات پولیس نے تشدد کیا اور انہیں ٹارچر کیا گیا. آج انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس پر فاضل عدالت نے سب جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود بھی انویسٹیگیشن آفیسر سلطان رضا نے ہمارے بھائی نصیب اللہ کو جیل منتقل نہیں کیا ہے اور اپنے ساتھ لیویز سنٹر میں مبینہ طور پر رکھا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے ڈی پی او خیبر سے انویسٹیگیشن آفیسر کے خلاف کارروائی کی اپیل کی. ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس میں توہین عدالت بھی کر رہی ہے جبکہ ان کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں.

Comments are closed.