وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی وزیر محمد جنید انوار کو ٹیلی فون،والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

19

لاہور۔7ستمبر ( :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کو ٹیلی فون کر کے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار کو ٹیلی فون کیا اور ان سے انکی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے انکی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل بیان غم ہے ایک ماں کی جگہ کوئی پُر نہیں کر سکتا، اللہ تعالی آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ سمیت تمام لواحقین کو اس غم کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Comments are closed.